سماجی ذمہ داری

اپنے آغاز سے ہی او جی ڈی سی ایل نے اپنے آپریشنز کے علاقوں کے آس پاس رہنے والوں کی ترقی کو بہت ترجیح دی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ سمجھی ہے کہ کارپوریٹ ایکسلینس کے حصول کے لئے مجموعی طور پر مقاصد اور کمیونٹی کیلئے سماجی ذمہ داری کے درمیان توازن کی ضرورت ہے۔ یہ ہمارا یقین ہے کہ ناکام ہونیوالے معاشروں میں کاروبار کامیاب نہیں ہوسکتا۔ اس کاروبار اور سماجی کمٹمنٹ کے دوہرے مقاصد نے او جی ڈی سی ایل کی تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے حوصلہ افزائی کی ہے۔

سی ایس آر کا مقصد:


او جی ڈی سی ایل اور مقامی کمیونٹی کے درمیان ماحول کو سازگار بنانا جس سے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، کھیل اور صفائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ذمہ داری پوری ہوتی ہے۔یہ کام لوکل کمیونیٹیز اور ایم این اے / ڈی سی اوز کے تعاون سے کیا جاتا ہے جس سے غربت کو ختم کرنے اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

سی ایس آر کا مجموعی بجٹ:


سی ایس آر کیلئے او جی ڈی سی ایل کے پچھلے سال کے نیٹ منافع بعد از ٹیکس کے ایک فیصد کے مساوی بجٹ برائے مالی سال 2017-18 مختص کیا گیا ہے اور یہ رقم 805ملین روپے بنتی ہے۔;

سی ایس آر نیوز لیٹر(جولائی تا دسمبر 2016)